17 مئی 2013 - 19:30
قطر کی شامی دھشتگردوں کو ۳ ارب ڈالر کی امداد رسانی

قطر کی آل ثانی حکومت نے شام میں القاعدہ کے مسلح دہشت گردوں کو گذشتہ 2 برسوں میں 3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

ابنا: برطانوی فائننشل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی آل ثانی حکومت نے شام میں القاعدہ کے مسلح دہشت گردوں کو گذشتہ 2 برسوں میں 3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ اخبـار کے مطابق دوسرے ممالک نے بھی شام میں مسلح دہشت گردوں کی مدد کی ہے لیکن قطر اس سلسلے میں سر فہرست ہے۔ اخبار کے مطابق شامی حکومت کے مخالف مسلح دہشت گردوں نے مختلف انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ قطر نے مسلح دہشت گردوں کو مدد پہنچانے میں اہم اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ اخبـار کے مطابق لندن میں صلح تحقیقاتی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق قطر شامی مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اخبار کے مطابق دہشت گردوں کی وسیع پیمانے پر امداد میں سعودی عرب اور قطر میں رقابت بڑھ رہی ہے۔ اور بعض خلیجی ممالک دہشت گردوں کو اپنے لئے بھی بہت بڑا خطرہ سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲